طاہر القادری ہمارے پرانے ساتھی ہیں، انکے لئے سیاسی میدان کھلا ہے،وہ عوام سے ووٹ لیں ،جلسے کرنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، ریاست کو دھمکیاں دینا صحیح نہیں ،وفاقی وزیرمذہبی امور سید خورشید احمد شاہ کی سکھر میں آئی کیمپ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 24 دسمبر 2012 20:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24دسمبر۔ 2012ء) وفاقی وزیرمذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری ہمارے پرانے ساتھی ہیں، انکے لئے سیاسی میدان کھلا ہے،وہ عوام سے ووٹ لیں ،جلسے کرنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، ریاست کو دھمکیاں دینا صحیح نہیں ہے ۔ وہ پیر کو یہاں مصطفائی ٹرسٹ ہسپتال میں آنکھوں کے تین روزہ مفت کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صالح پٹ میں خسرہ کی بیماری وبا کی صورت اختیار کرنے اور بچوں کی جاں بحق ہونے میں محکمہ صحت کے افسران کی مکمل نااہلی ہے ان افسران کو انسانوں کا احساس نہیں ہیں خسرہ کی بیماری سے بچاؤ کے سلسلے میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ خسرہ کی بیماری سے ہلاکتوں اور بیماری سے بچاؤ کیلئے موئثر اقدامات نہ کرنے پر میں نے ڈائیریکٹر ہیلتھ جے رام داس کی سرزنش کی ہیمحکمہ ہیلتھ کی جانب سے بچوں کے علاج کے لئے ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجی ہیں سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی کو بھی مشورہ دیا ہے کہ پولیو ٹیموں کے ہمراہ خسرہ کی بھی ویکسینیشن کرائی جائے ، جس سے مزید بہتری آئی گی، انہوں نے کہا کہ جب ہم دو ہزار آٹھ میں آئے تھے اس وقت ملک کا خزانہ خالی تھا صرف تین ارب ڈالر ہمارے خزانے میں موجود تھے، صدر آصف علی زرداری نے سیاسی حکمت عملی سے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے ۔