مخدوم احمد محمود نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ان سے حلف لیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور منظور وٹو سمیت دیگر وزراء اور رکن صوبائی اسمبلی کی تقریب حلف برداری میں شرکت

منگل 25 دسمبر 2012 14:09

مخدوم احمد محمود نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا،لاہور ہائیکورٹ ..
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) مخدوم احمد محمود نے پنجاب کے نئے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے نئے گورنر سے حلف لیا۔(منگل) کے روز یہاں گورنر ہاؤس میں مخدوم احمدمحمودنے پنجاب کے 28ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ مخدوم احمد محمود کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے ہے۔

(جاری ہے)

مخدوم احمد محمود نے 2008ء کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی 2نشستوں سے مسلم لیگ فنکشنل کے پارٹی کے ٹکٹ سے حصہ لیا اور دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ مخدوم احمد محمود کا تعلق جنوبی پنجاب کے سیاسی گھرانے سے ہے، ان کے والد مخدوم احسن محمود نے ریاست بہاولپور کے وزیراعلیٰ کے طور پر فرائض سرانجام دیئے، گورنر ہاؤس پنجاب میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، سپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال ، وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو ، تنویر اشرف کائرہ، جہانگیر بدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سمیت دیگر وزراء اور رکن صوبائی اسمبلی نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔