مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ تشویشناک ہے۔ہمیں پاکستان سے محبت کے نتیجے میں لاشوں کے تحفے دیے جارہے ہیں، سربراہ اہل سنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی

منگل 25 دسمبر 2012 17:34

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔25دسمبر۔ 2012ء) اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کراچی روانگی سے پہلے فیصل آباد ائیرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اہل سنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ تشویشناک ہے۔ہمیں پاکستان سے محبت کے نتیجے میں لاشوں کے تحفے دیے جارہے ہیں۔

پڑوسی ملک کی زیر سرپرستی ملک بھر میں اہل سنت والجماعت کے کارکنان کی نسل کشی کی جارہی ہے مگر یہ ظلم کسی کونظر نہیں آرہا۔ صرف کراچی میں ایک سال کے دوران ہمارے 630 سے زائد کارکن اور ہمدرد شہید ہوچکے ہیں۔اب تو ہم لاشیں اور جنازے اٹھا اٹھا کے تھک چکے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ اور حکومت اپنے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

یتیم بچوں،بیواو ¿ں اورشہداءکے مظلوم والدین کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

ہمیں بتایا جائے کہ ہم تحفظ اور انصاف کے حصول کیلئے کس کے دروازے پر جائیں۔علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ آنے والے جمعہ کے روز ہم ملک بھر میںپرامن احتجاج کریں گے اور حکمرانوں سے مطالبہ کریں گے کہ ہمارے نامزد قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔علامہ لدھیانوی نے اپنے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور انتظامیہ سے امن کے قیام میں مکمل تعاون کریں۔ دوران احتجاج ہرطرح کے تشدد اور جلاو ¿ گھیراو ¿ سے گریز کیا جائے۔یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے ہی یہاں امن قائم کرنا ہے۔ملک دشمن طاقتیں اسے خانہ جنگی کا شکار کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ہم ان سازشوں کوعملی جامہ نہیں پہنانے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :