خیرپور،گمبٹ کے قریب گاوں پر مسلح افراد کا حملہ، دیہاتی قتل،علاقے میں خوف و ہراس

منگل 25 دسمبر 2012 20:25

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) گمبٹ کے قریب گاوں پر مسلح افراد کا حملہ، دیہاتی قتل،علاقے میں خوف و ہراس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گمبٹ کے قریب گاوں حاکم بھلو میں نا معلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فائرنگ کی زد میں آکر 55سالہ دیہاتی لطف علی بھلو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مقتول کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا فائرنگ کے باعث پورے علائقے میں خوف کی فضا برقرار ہے جبکہ آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :