خیرپور،مختلف حادثات میں دوافراد ہلاک، 13زخمی

منگل 25 دسمبر 2012 20:26

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) خیرپور میں مختلف واقعات و حادثات میں دوافراد ہلاک، 13زخمی تفصیلات کے مطابق گمبٹ تھانے کی حدود گاؤں ابوبکر ماچی کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے لطف اللہ بھلیم کے گھر میں گھس کر لوٹ مار شروع کردی جبکہ مزامت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے لطف اللہ بھیلم کو قتل کرکے فرار ہوگئے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاواقعہ کی اطلاع ملنے پر پویس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر گمبٹ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا گمبٹ پویس کے مطابق جاسوسی کتوں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے تاحال گمبٹ پویس واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نا کر سکی اور نا ہی واقعہ کا مقدمہ درج ہو سکا ادھرہنگو رجہ کے قریب رکشہ اور موٹرسا یکل کے ٹکر کے نتیجے میں22سالا نوجوان مجاہد حسین مری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ظہور ،علی حیدر ،ثمر عباس مری سمیت 6افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا جبکہ سی سیکشن تھانے کی حدود میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 5افراد 18سالہ عبدالرزاق 19سالہ نجیب اللہ ،فرحان احمد ،عبدالمجید ،نعیم احمد ،نواب احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال خیرپور داخل کرادیا گیا جبکہ تھانہ سی سیکشن تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عبدالماجد کلہوڑو کو زخمی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :