سکھر، خسرہ کی بیماری سے ہونیوالی ہلاکتوں پر بیماری سے بچاؤ اور مبتلا بچوں کو فوری طبی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کاسلسلہ شروع

بدھ 26 دسمبر 2012 20:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26دسمبر۔ 2012ء) سکھر اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں خسرہ کی بیماری کے باعث ہونی والی ہلاکتوں پر وفاقی وزیر کی جانب سے بیماری سے بچاؤ اور مبتلا بچوں کو فوری طبی فراہمی کے سلسلے میں محکمہ صحت اور انتظامیہ کو دیئے جانے والے احکامات پر خسرہ کی بیماری میں مبتلا بچوں کو علاج کیلئے سکھر منتقلی کا سلسلہ شروع ہو گیااور گذشتہ روز سکھر کے بلڈ بنک میں صالح پٹ کے قریبی گاؤں سے تعلق رکھنے والے نور محمد کے تین بچوں سہوگن ، سمیرہ ، امیر علی کو علاج کے لئے منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کی واضع رہے کہ اس سے قبل بھی خسرے کی بیماری کے باعث نور محمد کے دو بچے کشمیر اور شہمیر ہلاک ہو گئے تھے اور میڈیا کی تنقید اور وفاقی وزیر سید خوریشد احمد شاہ کی جانب سے سخت احکامات کے باعث متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیموں اور انتظامیہ نے بچوں کو سکھر کے اسپتال میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :