عام انتخابات کاالتواء ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ، مقررہ وقت پر انتخابات ہی ملک کو درست سمت کی طرف لے جاسکتے ہیں،موجودہ حالات میں بڑھتے ہوئے بحرانوں کا راستہ روکنا ضروری ہو چکا ہے، عوام اپنے نمائندے منتخب کرتے ہوئے وقار اور معیار کا خیال ضرور رکھیں،جھوٹے وعدوں نے ملک و قوم کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، آزمائی ہوئی پارٹیوں کو بار بار آزمانا دانش مندی نہیں ہے،چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ کاجلاس سے خطاب
بدھ 26 دسمبر 2012 20:48
(جاری ہے)
انڈسٹری اور کھیت ویران ہونے کی وجہ سے لاکھوں مزدور ‘ کسان فاقہ کشی کا شکار ہو اپنی سانسیں برقرار رکھنے کے لئے زکواة ‘ صدقات اور خیرات لینے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔
نفسانفسی کا یہ عالم شدت اختیار کرتا چلا جارہا ہے آج لوگ صرف اپنی بھوک مٹانے کے لئے شادی بیاہ اور ختم قل شریف میں کھانا کھانے اور چنے لیتے جاتے ہیں ۔ یہ کیسی ستم ظریفی اور ظلم کی انتہائی ہے کہ حکمرانوں کو قوم کی حالت پر رتی بھر بھی رحم نہیں آتا ۔ پونے پانچ سال گزر کے بعد بھی حکمرانوں سے رحم کی توقع کرنا احمقوں کی جنت میں بسنے کے مترادف ہو گا ۔ ہم برسراقتدار آکر افہام و تفہیم سے کالاباغ ڈیم سمیت 100 زائد ڈیمز تعمیر کرکے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور زراعت کے شعبے کے مسائل پرحکومت کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی ہے اوراگر ٹیکسٹائل انڈسٹریز اور زراعت پر زیادہ سے زیادہ پر توجہ اور مراعات دی جائیں تو یقینا وطن عزیز ترقی یافتہ ممالک میں صف میں شامل ہو سکتاہے ۔اس طرح ملک سنگین بحرانوں کے علاوہ بے روز گاری کے سونامی سے بھی بچ سکتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.