منصوبے کے تحت پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کر دیا،294 بڑی فیکٹریوں کے بجلی کنکشن منقطع کر دئیے، اگر حکومت28 دسمبر تک بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو31دسمبر کو پنجاب کو سیل کر دیں گے، پورے پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تالے لگا دیں گے، پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصغر علی کی پریس کانفرنس

بدھ 26 دسمبر 2012 20:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26دسمبر۔ 2012ء) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصغر علی نے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کر دیا294 بڑی فیکٹریوں کے بجلی کنکشن منقطع کر دئیے اگر حکومت28 دسمبر تک بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو31دسمبر کو پنجاب کو سیل کر دیں گے پورے پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تالے لگا دیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز ٹیکسٹائل فورم کے پلیٹ فارم سے پریس کانفرنس کر رہے تھے ان کے ساتھ دیگر عہدیداروں سے کہا کہ موجودہ حکومت ایک منصوبے کے تحت پنجاب کی انڈسٹری کو تباہ کر رہی ہے اور ایسے حالات پیدا کر رہی ہے کہ بلوچستان اور کراچی کی طرح پنجاب میں بھی خون خرابہ شروع ہو جائیں انہوں نے کہا کہ ملک کو گونل ریونیو کا 52فیصد ٹیکسٹائل سیکٹر دے رہا ہے اور اسی سیکٹر کو تباہ کر دیا گیا تمام ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ پہلے مرحلے میں28 دسمبر کو احتجاج کریں گے اگر حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی اور گیس کی سپلائی بحال نہ کی تو پھر یوٹیلٹی بلز اد ا نہیں کریں گے اور اگر پھی بھی حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر31 دسمبر کو پورے پنجاب کو سیل کر دیں گے جس طرح حکومت انڈسٹری کا پہیہ جام کیا ہے اسی طرح ٹرانسپورٹ سمیت فیکٹریوں کو تالے لگا کر پنجاب بھر شہروں کے چوکوں پر احتجاج کریں گے اور اس وقت تک دھرنا دیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بجلی اور گیس بحال نہیں ہو جاتی مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی بے حس نظر آرہی ہے وزیر اعلیٰ سمیت کسی ذمہ دار کی طرف سے گیس بجلی بحران کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اب ہم اپنے کیس خود لڑیں گے اور اپنے مطالبات کیلئے آخری حد تک جائیں کیونکہ موجودہ حکومت عام زبان نہیں سمجھتی اب اس کی زبان میں بات کریں گے اس دفعہ ریلیاں نہیں نکالیں گے بلکہ جلسے کریں گے مقررین نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور کراچی جیسے حالات پیدا کرکے پنجاب میں خانہ جنگی کروانا چاہتی ہے اور اب پنجاب کے عوام جاگر چکے ہیں انڈسٹریل نے کہا کہ450 کا رخانے اور فیکٹری بند ہو چکی ہیں ۔