فیصل آباد،نیشنل گیمز، ویمن ہینڈ بال ٹرافی واپڈا نے جیت لی

بدھ 26 دسمبر 2012 20:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26دسمبر۔ 2012ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 32ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے ویمن ہینڈ بال کا فائنل کھیلا گیا جس میں واپڈا نے ایچ ای سی کو شکست دے کر ٹرافی اپنی نام کرلی۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی گراونڈ میں کھیلے گئے ویمن ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں واپڈا اور ایچ ای سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے ہوئے لیکن واپڈا کی ٹیم کی ایچ ای سی کی ٹیم پر سبقت لے گئی اور ٹورنامنٹ کا فائنل پندرہ کے مقابلے میں انیس گول سے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :