سکھر میں وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر سیکیو رٹی کے سخت حفا ظتی انتظا ما ت

جمعرات 27 دسمبر 2012 19:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27دسمبر۔ 2012ء)سکھر میں وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر سیکیو رٹی کے سخت حفا ظتی انتظا ما ت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف محترمہ بے نطیر بھٹو کی پانچویں برسی کی تقریبات اور سی ای سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے سکھر ائیر پورٹ پینچنے جہاں کچھ دیر قیام کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے گڑھی خدا بخش روانہ ہوگئے ، سکھر ائیر پورٹ پر وفاقی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور وفاقی وزیر دفاع نوید قمر نے انکا استقبال کیا جبکہ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک ،دوست محمد کھوسہ اور رضا ربانی انکے ہمراہ تھے جبکہ افسران کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ،ان کی آمد کے موقع پر سیکیو رٹی کے سخت حفا ظتی انتظا ما ت کیئے گئے پو لیس و رینجرز کی بھا ری جمعیت تعینات کی گئی تھی ۔