دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان منزل پر پہنچ کر ہمت ہار گیا، محمد حفیظ کی شاندار اننگز رائیگاں، بھارت نے11رنز سے شکست دے کر سیریز1۔1 سے برابر کر دی

جمعہ 28 دسمبر 2012 20:09

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان منزل پر پہنچ کر ہمت ہار گیا، محمد حفیظ کی شاندار ..
{#EVENT_IMAGE_1#}احمد آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28دسمبر۔ 2012ء) سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے پچھلے میچ کی کسر نکال دی ہے۔ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر کر لی۔ پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارت ٹی ٹوینٹی کی رینکنگ میں دوبارہ تیسرے نمبر پر آ گیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ جنگ جاری ہے۔

محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 192رنز بنائے بھارت کی جانب سے یوراج سنگھ نے 72 رنز جبکہ مہندرا سنگھ نے33رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عمر گل نے4وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے 193ہدف کے تعاقب میں پہلے پہل تو جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی محمد 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ناصر جمشید بتیس گیندوں پر 41 رنز داغ سکے اور پویلین جا بیٹھے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد بھی 29 گیندوں پر 31 رنز بنا سکے ۔لیکن میچ کے آخری لمحات میں اُوپر تلے وکٹیں گرنے سے پاکستانی رنز کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکا اور11رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارت ٹی ٹوینٹی کی رینکنگ میں دوبارہ تیسرے نمبر پر آ گیا۔ میزبان ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ بھارتی بیٹسمین، دراز قد محمد عرفان کو سنبھل کے کھیلتے رہے۔

پروفیسر کی بولنگ میں تبدیلی کامیاب رہی۔ عمر گل نے اپنے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر وکٹ دلا دی۔ بھارت کو چوالیس کے مجموعے پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اوپنر گوتم گھمبیر اکیس رنز بنا کر ایل بی ڈبیلیو ہو گئے۔ بھارتی سورماؤں کے لیے خطرے کا نشان بننے والے عمر گل نے اپنے دوسرے اوور میں نوجوان بلے باز انجکیا رہانے کو چلتا کیا اور ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی وہ اٹھائیس رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو تیسری وکٹ بارہویں اوور میں اس وقت گری جب ویرات کوہلی رن آؤٹ ہو گئے۔ بارہویں اوور کے اختتام پر بھارتی ٹوٹل تین وکٹ پر اٹھاسی رنز تک پہنچ گیا۔ کینسر کے مرض کو مات دینے والے یووراج سنگھ خوب رنز اگلتا رہا انہوں نے دھواں دھار اننگز سے اپنی چھٹی نصف سنچری مکمل کی۔

متعلقہ عنوان :