خیرپور،ڈسڑکٹ آفس روڈز میں ٹینڈر ملنے کے باوجود فنڈ زرلیز نہ ہوئے،ترقیاتی کام التوا کا شکار ،ٹھیکیدار سخت اذیت میں مبتلا،تین ماہ قبل ٹینڈر ہو چکے ہیں پر فنڈزرلیز نہ ہوسکے ، ٹھیکیدار

ہفتہ 29 دسمبر 2012 19:56

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29دسمبر۔ 2012ء)ڈسڑکٹ آفس روڈز خیرپور میں ٹینڈر ملنے کے باوجود فنڈ زرلیز نہ ہوئے ۔ ترقیاتی کام التوا کا شکار ۔ ٹھیکیدار سخت اذیت میں مبتلا ۔ تین ماہ قبل ٹینڈر ہو چکے ہیں پر فنڈزرلیز نہ ہوسکے ۔ ٹھیکیدار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفس خیرپور میں ضلع کے اندر مختلف مقامات پر بننے والے روڈز اور تر قیاتی کاموں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں پر فنڈ ز نہیں ملے جس کی وجہ سے کروڑں روپے کے ترقیاتی کام التوا کا شکار ہیں اس سلسلے میں ٹھیکیدار محمد یوسف جاگیرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ 140 ایسی اسکیمیں ہیں جن کے ٹینڈر 3 ماہ قبل جاری ہو چکے ہیں پر فنڈز ابھی تک رلیز نہ ہو ئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے ٹینڈر فیس بھی جمع کروا دی ہے ۔

کتنے ہی جگہوں پر ٹھیکیداروں نے فنڈ ملنے کے آسرا میں کام بھی شروع کروا دیا ہے ۔ جو آدھے میں رہ گئے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خصوصی فنڈ میں بلاک اسکیموں کے 4 سال سے فنڈ جاری نہیں کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں فنڈ جاری کئے جائیں اور ٹھیکیداروں میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے ۔