خیرپور،کوٹڈیجی کے پیٹرول پمپ پرمسلح افراد 7لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ہفتہ 29 دسمبر 2012 19:57

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29دسمبر۔ 2012ء) کوٹڈیجی شہر کے پیٹرول پمپ مسلح افراد 7لاکھ روپے لوٹ کر فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹڈیجی شہر میں قائم زاہد راجپوت پیٹرول پمپ پر 10سے زائد مسلح افرا د نے دھاوا بول دیا اسلح کے زور پر عملے کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ روپے لوٹ کربا آسانی فرار ہوگئے واقعہ کے خلاف پیٹرول پمپ کے عملے اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی اور دھرنا دیا جس کے باعث دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع مظاہرین زاہد راجپور و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے ہمیں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جہاں جس مسلح افراد کا دل چاہتا ہے وہاں سے با آسانی لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں مظاہرین نے بتایا کہ واقعہ کی پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی مگر پولیس 3گھنٹے تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی مظاہرین نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور عرفان بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول پمپ سے لوٹی گئی رقم وری واپس کرائی جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعہ سزا دی جائے بصورت دیگر ایس ایس پی آفیس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :