سکھر: لسی پینے سے 13 افراد بیہوش

ہفتہ 29 دسمبر 2012 20:39

سکھر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔29دسمبر۔ 2012ء)کندھرا کے علاقے ایوب کھوڑو میں زہریلی لسی پینے سے13افراد بیہوش ہوگئے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تمام 13افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔

(جاری ہے)

رات کا کھانا کھانے کے بعد لسی پی تھی جس کے بعد سب کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق کھانے پر لسی پینے سے تمام افراد کو فوڈ پوائزن ہوگیا جبکہ بیہوش ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے کہا کہ انہیں کسی پر کوئی شک نہیں ہے۔