کندھکوٹ‘ خسرہ سے مزید 5 بچے جاں بحق، ہلاکتیں 161 ہوگئیں،سینکڑوں پھول مرجھاجانے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیموں نے ویکسین کے لیے مراکز قائم کر دئیے، سندھ خسرہ کی بیماری سے اب تک 100 بچے انتقال کرگئے،فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر محکمہ صحت کے 5افسران کو معطل کردیا،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرصغیر احمد کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو
پیر 31 دسمبر 2012 12:58
(جاری ہے)
گزشتہ روز تنگوانی، کشمور، پیر بخش سمیت مختلف علاقوں میں 7 بچے خسرے سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
سکھر کی تحصیل صالح پٹ مزید 9 بچے خسرہ کی مہلک بیماری کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دو ہفتے میں مجموعی طور پر 55 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔لاڑکانہ میں ایک اور ٹھل میں دو بچے بیماری کا شکار ہوگئے۔ خیرپور میں خسرے کی موذی وبا نے تین بچے نگل لیے جبکہ585 مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی ڈیڑھ سو سے زائد ٹیمیں خیرپور پہنچ گئیں۔ گھر گھر جاکر بچوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہں۔ ویکسین کے لیے مختلف مقامات پرسینٹر بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد نے کہا کہ اب تک سندھ میں ی 100بچے خسرہ کی بیماری سے جاں بحق ہوئے ہیں۔وہ خو د سندھ میں خسرہ سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کریں گے اور سہی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ڈاکٹرصغیراحمد نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پرتعلقہ ہیلتھ آفیسرصالح پٹ ڈاکٹرشاہد ،ڈاکٹر ادریس اور ای ڈی او شکار پور ڈاکٹر قاضی خورشید سمیت محکمہ صحت کے پانچ افسران کو سندھ میں خسرہ سے بچاؤ کے لئے اقدامات نہ کرنے پرمعطل کردیا ہے۔جبکہ ویکسی نیشن اسٹاف اپنے اہداف حاصل کرنے کی ہدایات کی ہیں اور بصورت دیگر کارروائی کرنے کا کہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.