فیصل آباد‘موٹرسائیکل چھیننے والے پولیس اہلکارعوام کے ہتھے چڑھ گئے ،شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر ایک دْکان میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا،ساتھی اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے مقامی تھانے کی پولیس کو خاصی محنت کرنا پڑی

پیر 31 دسمبر 2012 12:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔31دسمبر 2012ء ) فیصل آباد میں موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کرنے والے سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر ایک دْکان میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، ساتھی اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے مقامی تھانے کی پولیس کو خاصی محنت کرنا پڑی۔فیصل آباد کے علاقے ناولٹی پل کے جہاں دوموٹرسائیکل سوار سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو روکا اور ان سے مبینہ طور پرموٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل سواروں نے شورمچا دیا۔

(جاری ہے)

شور سن کر وہاں شہری جمع ہوگئے اور پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ، بعد میں ان اہلکاروں کو پکڑ کر ایک دْکان میں بند کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ فیکٹری ایریا کی پویس پہنچی تو شہریوں نے سادہ لبا س اہلکاروں کواْن کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر مقامی پولیس کو اپنے ساتھی چھڑانے کے لیے زبردستی کرنا پڑی۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے کیمرے بند کروانے اور انہیں چھیننے کی کوشش بھی کی جو عوام نے ناکام بنادی، بعد ازاں بازیاب کروائے گئے اہلکاروں کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :