2012ء ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے مایوس کن رہا،صنعتیں صرف 93روز چل سکیں

منگل 1 جنوری 2013 14:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء)سال 2012میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے توانائی بحران کم ہونے کے بجائے بڑھتا چلا گیا اورفیصل آبادکی صنعتیں پورا سال صرف 93دن چل سکیں۔ٹیکسٹائل تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار نے معاشی ماہرین کوچکرا رکھ دیا ہے ۔بجلی اور گیس کی بندش سے 2012میں فیصل آباد کی فیکٹریاں272 دن بند رہیں اور صرف 93 دن ہی کام ہو سکا۔

(جاری ہے)

41 صنعتکاروں نے ملک کے ٹیکسٹائل کیپٹیل میں سرمایہ لگانے کی بجائے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش جانے کو ترجیح دی۔سال بھرفیکٹریوں میں صرف 25فیصد کام ہوسکا اور 15لاکھ دیہاڑی دارمزدوروں کو فاقوں کا سامنارہا ۔بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف مزدوروں نے 51مظاہرے اور جلوس نکالے جن میں توڑ پھوڑ کے 22واقعات ہوئے ۔ مزدوروں اور فیکٹری مالکان کے خلاف 19مقدمات بھی درج ہوئے اور متعدد گرفتاریاں بھی ہوئیں مگر ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حالات رہے جوں کے توں۔