سکھر،متحدہ قومی موومنٹ کا کراچی بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ کا اہتمام

بدھ 2 جنوری 2013 20:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح کراچی میں گذشتہ روز بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے سکھر میں بھی ایم کیو ایم زونل آفس میں قرآن خوانی و فاتحہ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں سکھر زون کے انچارج و اراکین زونل ممبران و مرد و خواتین کارکنان سمیت دیگر شعبے جات کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید ہونے والے افراد کے لئے خصوصی دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے ۔