مختلف پولیس مقابلوں اور پولیس کاروائیوں کے دوران 7زخمیوں سمیت 13ملزمان گرفتار کر کے ان سے لوٹ مار کی گئی 5موٹر سائیکلیں، 1کار ،دو ٹی ٹی پسٹل، رائفل، گن، کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے،ایس ایس پی سکھر پیر محمد شاہ کی پریس کانفرنس

جمعرات 3 جنوری 2013 19:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء) ایس ایس پی سکھر پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ مختلف پولیس مقابلوں اور پولیس کاروائیوں کے دوران 7زخمیوں سمیت 13ملزمان گرفتار کر کے ان سے لوٹ مار کی گئی 5موٹر سائیکلیں، 1کار ،دو ٹی ٹی پسٹل، رائفل، گن، کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سکھر پولیس نے قانون پر عملدرآمد کرانے اور شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اپنی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے سکھر پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے متحرک ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بہت جلد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سکھر پولیس نے رشتہ داری تنازعہ پر گذشتہ روز قتل عبدالوہاب بندھانی ، اور روہڑی میں رقم کی لالچ میں قتل کئے جانے والے فقیر گلو مہیسر کے قاتلوں کو گرفتار کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر ضلع بھر میں 8مقامات پر جلوس منعقدہو رہے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے پولیس نے اپنے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور اس سلسلے میں ضلع بھر میں 28سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے سکھر پولیس کیساتھ تعاون کریں اور دشمن عناصرپر کڑی نظر رکھ کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

متعلقہ عنوان :