سکھر، موٹر سائیکل پر نصب چائنہ فائر سیلنسرکی آواز سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،فائر سیلنسر کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

جمعہ 4 جنوری 2013 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4جنوری۔ 2013ء) منچلے نوجوانوں کی موج مستیاں ، شہر میں خوف و ہراس ،موٹر سائیکل پر نصب چائنہ فائر سیلنسرکی آواز سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، شہریوں اور تاجروں نے فائر سیلنسر کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کر دیاتفصیلات کے مطابق سکھر اور اس کے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں منچلے نوجوانوں نے موٹر سائیکل اسپیڈنگ ، ریس، موٹر سائیکلوں پر پریشر ہارن کے بعد اپنی موٹر سائیکلوں پر چائنہ سے برآمد کیا جانے والا فائر سیلنسر لگا دیا اور موٹر سائیکل کو سو سے زائد اسپیڈ دینے پر سیلنسر سے پسٹل کے فائر جیسا ساؤنڈ نکلتا ہے جس پر شہری اور تاجر خوف و ہراس میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہی لوٹ مار یا ڈاکو تو نہیں آگئے ہیں فائر سیلنسر کی آواز سننے کے بعد شہر کے مختلف شاہراؤں پر تعینات پولیس اہلکار بھی اس فائر ساؤنڈ کے تعاقب میں اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر اس آواز کا تعاقب کرتے ہیں مگر کچھ نہیں ملتا معلومات حاصل کرنے پر پتا چلتا ہے کہ یا کسی پسٹل کا فائر نہیں بلکے کسی منچلے نوجوان کی موٹر سائیکل پر نصب چائنہ فائر سیلنسر کو اسپیڈ دینے سے آواز پیدا ہوئی تھی جس پر پولیس اہلکار اپنی مذکورہ ڈیوٹیوں پر روانہ ہو جاتے ہیں شہریوں سمیت پولیس تو فائر سیلنسر کا عذاب بھگت رہی ہے دوسری جانب شہر کی تاجر برادری میں اس فائر سیلنسر کے ساؤنڈ کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے شہریوں سمیت تاجروں نے اعلیٰ حکام ایس ایس پی سکھر پیر محمد شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فائر سیلنسر کے استعمال اور فروخت پرفوری پابندی عائد کر کے فائر سیلنسر کی آڑ میں شہریوں اور تاجروں کولوٹنے سے بچاتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :