طا ہر القادری دھرنا ورنا نہیں دیں گے، ان سے بھی جلد بات چیت کرینگے، ملک اور جمہو ریت کو نقصان پہنچا نے والا چا ہے انگلینڈ سے ہو یا کینیڈا سے اُس کو اِس کی ہر گز اجا زت نہیں دیں گے،جمہو ریت کو تباہ و بر باد کرنے کی بات کرنے والے کے خلاف تمام جمہوری پا رٹیاں ایک پلیٹ فا رم پر کھڑی نظر آئیں گی،وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کی سردار غلام محمد مہر میڈیکل کا لج میں منعقدہ تقریب میں شر کت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 جنوری 2013 23:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جنوری۔ 2013ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ طا ہر القادری دھرنا ورنا نہیں دیں گے، ان سے بھی جلد بات چیت کریں گے ملک اور جمہو ریت کو نقصان پہنچا نے والا چا ہے انگلینڈ سے تعلق رکھتا ہو یا کینیڈا سے اس کو اس کی ہر گز اجا زت نہیں دیں گے،ہم کسی کو جمہو ریت کو تباہ و بر باد کرنے نہیں دیں گے، کوئی ایسی بات کر ے گا تو ملک کی تمام جمہوری پا رٹیاں ایک پلیٹ فا رم پر کھڑی نظر آئیں گی،طا ہر القادری چلا کس بات کا کا ٹیں گے اگر ان کا مطالبہ الیکشن کر انے کا ہے تو وہ بھی ہم کرا رہے ہیں ۔

وہ ہفتہ کو سکھر کے سردار غلام محمد مہر میڈیکل کا لج میں منعقدہ تقریب میں شر کت سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخر کا ر طا ہر القادری چلا کس بات کا کا ٹیں گے اگر ان کا مطالبہ الیکشن کر انے کا ہے تو وہ بھی ہم کرا رہے ہیں اگر الیکشن آئین کے تحت کر انے کا ہے تو وہ بھی ہم کرا رہے ہیں اور سولہ ما رچ حکو مت کا آخری دن ہو گا پھر ایسا کو ں کر ہو رہا ہے اگر کسی کو یقین ہے کہ وہ اس طرح جمہو ریت کو نقصان پہنچا ئے گا تو وہ یا د کر لے کہ پیپلز پا رٹی نے اس جمہو ریت کے لیے بہت کچھ کھو یا ہے اور ہم کسی کو جمہو ریت کو تباہ و بر باد نہیں ہو نے دیں گے اگر کوئی ایسی بات کر ے گا تو ملک کی تمام جمہوری پا رٹیاں سے ایک پلیٹ فا رم پر کھڑی نظر آئیں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کل محمود اچکزئی سے ملا قات کے بعد نواز شریف اور اسفند یا ر ولی سے با ت ہو ئی ہے وہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن چا ہتے ہیں اور ہم نے ان کو یقین دلا یا ہے انتخا با ت صاف اور شفاف ہو نگے الیکشن کمیشن آزاد ہے اور اگر اس کو مزید اختیا رات چا ہیئے ہو نگے تو وہ بھی ہم اس کو دیں گے انہوں نے کہا کہ سکھر کے ای ڈی او ہیلتھ نا اہل اور نا لا ئق ہیں جن کی غیرذمہ داری کی وجہ سے چھبیس تیس بچے مر ے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا ہے کہ اس کو ہٹا یا جا ئے اور اسکے خلاف ایکشن لیا جا ئے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے اس کے خلاف کا روائی کی یقین دہا نی کرائی ہے ہم سیا ستدان ہیں اس لیے ہمیں ایک بھی بچے کی زبدگی پیا ری ہے کیونکہ وہ بھی انسان تو ہے سندھ میں خسرہ کے حوا لے سے مہم جا ری ہے فنڈز کی کوئی بات نہیں سکھر کے کچے کے علاقے میں خسرہ پھیلنے کے حوا لے سے مجھے کل اسلام آباد میں پتہ چلا تو میں نے وہاں بھی ٹیمیں بھیج دی ہیں جو وہاں پر کام کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم کے حوا لے سے صدر زرداری کے بیاں کا مجھے پتہ نہیں اس یے اس پر تبصرہ نہیں کروں گا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سول اسپتال کی جو حا لت زار ہے اگر میں آئے دن اس کے دورے پر نہ آؤں تو اس کی حا لت اس بھی بدتر ہو جا ئے گی تا ہم اس وقت دیوان مشتاق اسپتال کی جو بھی حا لت ہے میں نے بہتر کی ہے جلد سکھر کے سردار غلام محمد مہر میڈیکل کا لج کو تین بسیں دے رہا ہوں مجھ سے سول اسپتال والوں نے ما نگا ہے میں نے دیا ہے میری بھر پور کو شش ہے کہ یہاں پر ہر قسم کی طبی سہو لیات فراہم ہوں