خیرپور،پیرا میڈیکل اسٹاف کا مطالبات کے حق میں احتجاج،او پی ڈی کا بائیکاٹ

اتوار 6 جنوری 2013 19:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج۔او پی ڈی کا بائیکاٹ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے سول اسپتال،سٹی اسپتال،لیڈی ولیگٹن اور ضلع کے دیگر اسپتالوں میں بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایک گھنٹے کیلئے او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا گیا اس موقع پر اللہ ڈنو سولنگی،روشن سومرو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر صحت سندھ دشمن اور پیرا میڈیکل دشمن وزیر ہے جو صوبے میں صحت کی بنیادہ سہولیات اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو جائز حقوق دلانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :