سکھر،مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ، ماں بیٹی سمیت پانچ افراد شدید زخمی

پیر 7 جنوری 2013 20:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جنوری۔ 2013ء) سکھر کے گنجان آباد علاقہ اسٹیشن روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ، ماں بیٹی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ، سکھر کے علاقہ اسٹیشن روڈ پر ایکسائز آفس کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ ایوب قاضی اور اسکا تین سالہ بیٹا عزیز قاضی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جبکہ جاں بحق ہونے والے ایوب قاضی کی بیوہ شاہین خاتون اور اسکی بیٹی فوزیہ سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، اہل علاقہ کے مطابق واقعہ مکان کے پرانے ہونے کی بنا پر پیش آیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب تمام افراد سو رہے تھے ، دھماکہ کی آواز سن کر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی اور حادثہ دیکھ کر امدادی کاروائیاں شروع کرتے ہوئے ریسکیو کو اطلاع دی جس پر ایدھی کے رضا کاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ملبے سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کیا ، حادثہ کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی ہے ، جبکہ زخمی ہونیوالے افراد کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :