اسٹیبلشمنٹ سازش کے تحت قومی تحریک کو تقسیم کررہی ہے ، 17جنوری کو ایک جگہ جمع ہوکر سندھی قوم ثابت کردے گی کہ وہ جی ایم سید کے نظریے پر متفق ہیں، قومی تحریک سندھو دیش کی آزادی تک جاری رہے گی، جئے سندھ قومی محاذ کے سینئر وائس چیئرمین آکاش ملاح کی پریس کانفرنس

پیر 7 جنوری 2013 21:18

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جنوری۔ 2013ء) جئے سندھ قومی محاذ کے سینئر وائس چیئرمین آکاش ملاح نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سازش کے تحت قومی تحریک کو تقسیم کررہی ہے ، 17جنوری کو ایک جگہ جمع ہوکر سندھی قوم ثابت کردے گی کہ وہ سائیں جی ایم سید کے نظریے پر متفق ہیں اور قومی تحریک سندھو دیش کی آزادی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج اسٹیبلشمنٹ سازش کے تحت قومی تحریک کو نقصان پہچانے کیلئے تقسیم کرہی ہے اور سندھی قوم کو مختلف اشوز پر تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے جو لوگ سندھی قوم کو مختلف ایشوز میں الجھا رہی ہے وہ سندھی قوم کو قومی تحریک اور سائیں جی ایم سید کے نظریے سے دور کرنے کی سازش میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ سندھ میں جتنے بھی مسائل ہیں ان کی اصل وجہ سندھ کی غلامی ہے جب تک سندھو دیش آزاد نہیں ہوگا سندھ اور سندھیوں کے مسائل حل نہیں ہوگیں سندھ کے وسائل پر دیگر صوبے عیاشیاں کر رہے ہیں جبکہ سندھی نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر گھو م رہا ہے لیکن اسے روزگار کے بجائے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا گیا ہے اگر سندھی قوم متحد نہ ہوئی تو آئند ہ نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی اب وقت آگیا ہے کہ سندھی قوم غفلت کی نیند سے بیدار ہوں اور سائیں جی ایم سید کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے سندھو دیش کی آزادی کیلئے میدان عمل میں نکل آئیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سندھو دیش کی آزادی کے سوا کام کرنے والی کسی جماعت کو ہم قومپرست جماعت تسلیم نہیں کرتے خود کو قومپرست کہنے والے اسٹیبلشمنٹ کے دلال ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر سندھی قوم کو مختلف ایشوز میں الجھا کر اصل مقصد سندھو دیش کی آزادی کی جدوجہد سے دور کر رہے ہیں اس موقع پر جسقم کے ضلعی صدر ظہور احمد ہالیپوٹو ، گلشیرکولاچی ، رستم برہمانی ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :