سکھر،اندرون سندھ سی این جی کی دو دن کی بندش کے باعث مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا

بدھ 9 جنوری 2013 19:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جنوری۔2013ء) اندرون سندھ سی این جی کی دو دن کی بندش کے باعث سکھر میں سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باعث گاڑی مالکان حضرات و ڈرائیور کو شدید پریشانی کا سامنا ، سی این جی کے بجائے پیٹرول استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا ، سی این جی ااسٹیشن پورا دن ویران پڑے رہے اندرون سندھ سی این جی کی ہفتہ وار بند ش کے با عث سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی تمام سی این جی اسٹیشن بند رہے وہاں پر سارا دن ویرانیچھائی رہی جبکہ بند ش کی وجہ سے لو گوں کو سخت پریشا نی کا سامنا کرنا پڑ اانہیں سی این جی کہ جگہ پیٹرول استعمال کرنا پڑا سی این جی کی بندش کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے ٹرانسپورٹرمسافروں سے زائد کر ائے صول کرتے رہے جس کی وجہ سے ان کے اور مسافروں کے درمیان تلخ کلا می کے واقعات بھی ہو ئے ۔

متعلقہ عنوان :