خیرپور،وزیر اعلی سندھ کے آبائی شہر میں بجلی،پانی اور آٹے کی قلت،سوئی گیس کے پریشر میں کمی،شہری اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبورہوگئے

جمعرات 10 جنوری 2013 18:53

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10جنوری۔2013ء) وزیر اعلی سندھ کے آبائی شہر خیرپور میں بجلی،پانی اور آٹے کی قلت۔سوئی گیس کے پریشر میں کمی ۔شہری اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبورہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے آبائی ضلع خیرپور میں بجلی و پانی کی قلت،گیس پریشر میں کمی،اور آٹا مہنگا فروخت ہونے کے باعث شہری اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں انتظامیہ نے شہر میں پانی اور بجلی سمیت بنیادی ضروریات کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے بجائے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے موسم سرما میں 15گھنٹے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پینے کا صاف پانی پیسوں میں خرید کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری پینے کے صاف پانی کو بھی ترس گئے ہیں جبکہ خیرپور شہر میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی ہونے کے باعث شہری گھروں میں کھانا پکانے سے بھی محروم ہوگئے ہیں دوسری جانب فلور مل مالکان اور دکانداروں کی ملی بھگت سے آٹے کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کو پریشان کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز شہر بھر میں 10سے 12گھنٹے سے بجلی کی بندش جاری ہے جس کے باعث شہر میں کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اس سلسلے میں جب متعلقہ اداروں کے افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا۔