فیصل آباد،تاجروں نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا

جمعہ 11 جنوری 2013 12:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری 2013ء) علامہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کو فیصل آباد کے تاجروں نے مسترد کر دیا اور اسے کاروباری زندگی پر حملہ قرار دیا ہے ۔ فیصل آباد شہر کی کاروباری زندگی سے پنجاب ایک ایک بڑا حصہ جڑا ہے۔توانائی بحران سے تنگ صنعتکار اور تاجر بمشکل روز مرہ کے اخراجات چلانے پر مجبور ہیں مگر لانگ مارچ کے اعلان نے تو ان کی نیندیں ہی اڑا دی ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی تمام تجارتی تنظیموں نے لانگ مارچ کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔تحریک منہاج القرآن کی جانب سے تاجروں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جسے یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات ایسے دھرنوں کے متحمل نہیں۔ توانائی بحران، مہنگائی، بے روزگاری،لا قانونیت اور دہشت گردی جیسے ایشوز کو چھوڑ کر غیر واضح سیاسی ایجنڈے کے لئے لانگ مارچ میں شرکت ایک بڑی سازش کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔