پنجاب بھر میں سی این جی کی بندش کو چو تھا ہفتہ شروع ،ٹرانسپورٹ نہ ہو نے کے برابر مسافر رل گئے، پیٹر ول پر چلنے والی گا ڑیوں نے کرائے کئی گنا بڑھا دیے، لڑائی جھگڑئے معمول بن گئے، انتظا میہ نے مسا فروں کو ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

جمعہ 11 جنوری 2013 18:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11جنوری۔2013ء) پنجاب بھر میں سی این جی کی بندش کو چو تھا ہفتہ شروع ٹرانسپورٹ نہ ہو نے کے برابر مسافر رل گئے پیٹر ول پر چلنے والی گا ڑیوں نے کرائے کئی گنا بڑھا دیے لڑائی جھگڑئے معمول بن گئے انتظا میہ نے مسا فروں کو ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاتفصیلات کے مطا بق پنجاب بھر مین سی این جی کی بندش کو چوتھا ہفتہ شروع ہو گیا سڑکوں سے 65 فیصد ٹرانسپورٹ غائب مسافر رل گئے ا ندرون شہر اور بین الااضلاعی چلنے وا لی بچی کچھی ٹرانسپورٹنے کرائے اپنی مرضی سے تین گنا بڑھا لیے مسا فروں اور کنڈیکٹرز میں دست و گریباں ہونا روزانہ کا معمول بن گیا ضلعی انتظا میہ اور پنجاب حکو مت نے عوا م کو ٹرانسپورٹز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا اندرون شہر چلنے وا لی اربن ٹرانسپورٹ نے سٹاپ ٹ سٹاپ کر یہ 13 رو پے سے بڑھا کر از خود20رو پے کر کے گیس بندش کا بھر پور فائدہ اْٹھا نا شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :