ایل او سی پر پاکستانی کارروائیاں جاری رہیں تو دیگر اقدامات پر غور کرینگے: بھارتی ائیر چیف

ہفتہ 12 جنوری 2013 20:21

ایل او سی پر پاکستانی کارروائیاں جاری رہیں تو دیگر اقدامات پر غور کرینگے: ..
{#EVENT_IMAGE_1#}نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2013ء) بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے سیزفائر کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اگر خلاف ورزی جاری رہی تو دیگر آپشنز پر غور کرینگے۔بھارتی ایئرچیف انیل کمار براؤنی نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے 48 گھنٹے کے دوران پانچ بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے سربراہ کا کہنا ہے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے اگر پاکستان کی جانب سے یہ سلسلہ جاری رہا تو بھارت دوسرے اقدامات پر غور کرے گا۔

ان کا کہنا تھا سیز فائرمعاہدے کو توڑا گیا تو جواب میں بہت سے آپشن استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی بھارت کی جانب سے نہیں ہوئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جارحیت کی ابتدا پاکستان نے کی جس کے جواب میں بھارت کو کارروائی کرنا پڑی۔

متعلقہ عنوان :