خیرپور ، ضلع میں بد امنی،لوٹ مار،چوری کی وارداتیں عروج پر،پولیس نے شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا،شہری عدم تحفظ کا شکار

اتوار 13 جنوری 2013 20:27

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جنوری۔2013ء) خیرپور ضلع میں بد امنی،لوٹ مار،چوری کی وارداتیں عروج پر۔پولیس نے شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔شہری عدم تحفظ کا شکار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھری میرواہ کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد دریانو مل کی کریانہ،مجیب شر کی اسپےئر پارٹس،ممتاز ملاح کی موبائل فون اور غیور شر کی دکانوں کی چھتیں توڑ کر دکانوں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون،اور دیگر قیمتی سامان چور کرکے فرار ہوگئے شہر میں ایک وقت میں 4دکانوں میں چوری ہونے کے خلاف ٹھری میرواہ شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہی جبکہ پولیس کی جانب سے چوری واپس کرانے اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دھانی کے بعد ہڑتال واپس لی گئی جبکہ دکانوں میں چوری ہونے کے بعد پولیس نے 2چوکیداروں سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ خیرپور ایگری کلچر ورکشاپ کے قریب سے نواز لاڑک نامی شخص سے نا معلوم مسلح ملزمان موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے دوسری جانب سے پریالو تھانے کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد گاڑی موری کے قریب سکھر ،پریالو روڈ سے تاجر جنید مل کو یرغمال اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہزاروں روپے نقدی ،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ گاڑی موری شہر سے نا معلوم چور بھاگو مل نامی شخص کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کے تالے توڑ کر موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے آخری اطلاعات تک ایک بھی واقعہ کا مقدمہ درج نہیں تھا ۔

متعلقہ عنوان :