خیرپور ‘ رانی پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 3افراد ہلاک

پیر 14 جنوری 2013 13:25

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 14جنوری 2013ء) خیرپور کے نواحی علاقے رانی پور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور سابق وزیرداخلہ سندھ منظور وسان کے آبائی شہر خیرپور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :