خیرپور ، شاھانی برادری کے مابین خونی تکرار میں ایک بار پھر تیزی،مسلح تصادم میں تین افراد قتل ، علاقے میں خوف وہراس ، پویس بے بس ہوکررہ گئی

پیر 14 جنوری 2013 19:37

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جنوری۔2013ء) خیرپور کے قریب شاھانی برادری کے مابین خونی تکرار میں ایک بار پھر تیزی آگئی، دو گرہوں میں تصادم میں تین افراد قتل ہوگئے ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، پویس بے بس ہوکررہ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تھانہ رانی پور کی حدود گاؤں قیصر شاھانی میں شاھانی برادری کے ایک گروپ نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے زوار گلن شاھانی اور اس کے بیٹے وارث شاھانی کو قتل کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاھانی برادری میں تیش پھیل گیا جبکہ قتل کا بدلہ لینے کیلئے مسلح افراد نے کنب تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے شیر محمد شاھانی کو قتل کردیا تینوں قتل کے شاھانی برادری کے دونوں گرہوں اپنے اپنے علاقوں میں مورچہ بند ہوگئے جبکہ علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے دونوں واقعات کے بعد رانی پور اور کنب پویس نے نعشیں اپنی تحویل میں لیکر مقامی اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی نعشیں گھر پہنچنے پر گھر وں میں کہرام مچ گیا خیرپور پویس کے مطابق رانی پور میں کافی عرصے سے شاھانی برادری کے دونوں گرہوں میں خونی تکرار چل رہی ہے یہ تینو ں قتل بھی ایسی تکرار کا شاخانہ ہے تاحال پویس واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار نا کرسکی اور نا ہی دونوں واقعات کے مقدمات درج ہوئے دوسری طرف کنب پویس نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹالپور وڈا کے مقام پر کنب پویس کا مسلح افراد کے درمیان مقابلہ ہو گئے دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں شیر محمد شاھانی عرف شیرو موقع پر ہلاک اور ایک پویس اہلکار شوکت گوپانگ زخمی ہو گیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہوگئے پویس کو ان کے قبضے سے ایک کلاشن کوف ،ایک ہنڈگرنیڈ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :