سکھر میں خسرہ سے بچاؤ کی مہم اختتام پذیر ہوتے ہی بیماری سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع، 3 ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں

منگل 15 جنوری 2013 21:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جنوری۔2013ء) خسرہ کی بیماری سے بچاؤ کی مہم اختتام پذیر ہوتے ہی ضلع سکھر میں خسرہ کی بیماری میں دو روز وقفے کے بعدایک بار پھر ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوگیاتین 3 ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں ۔

(جاری ہے)

سکھر ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی سکھر میں خسرہ کی بیماری میں ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا حکومتی تمام تر دعووں کے برعکس آج بھی سکھر اور صالح پٹ کے تین بچے خسرہ کی بیماری میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے سول اسپتال سکھر میں 50 سے زائد داخل بچوں میں سکھر کا رہائشی تین سالہ اعجاز‘صالح پٹ کی رہائشی تین سالہ پوجا اور چھ سالہ آصف موذی وبا کے باعث ہلاک ہوگئے ۔

تینوں بچوں کو تقریباً ایک ہفتہ قبل خسرہ کی بیماری کے علاج کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا واضح رہے کہ صرف ضلع سکھر میں خسرہ کی بیماری کے باعث اب تک 80 ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں تاہم محکمہ صحت کی جانب سے شروع کی گئی ویکسئین مہم اختتام پذیر ہو چکی ہے اور انہوں نے اپنا حدف مکمل کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :