میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی ملازمین اور ایڈمنسٹریٹر میں جاری تنازعہ شدید ، ایک دوسرے پر الزامات کی بارش ،کچے پکے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی فراہمی کیلئے کام چھوڑ ہڑتال

منگل 15 جنوری 2013 21:11

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جنوری۔2013ء) میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی ملازمین اور ایڈمنسٹریٹر میں جاری تنازعہ شدید اختیار کر گیا ، ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی ،کچے پکے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی فراہمی کیلئے کام چھوڑ ہٹرتال ۔

(جاری ہے)

سینٹری اسٹاف نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا شہر گندگی کی ڈھیر میں تبدیل تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو ماہ سے وقفے وقفے سے جاری ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کی ملازمین و پینشنیرز کی جانب سے کئے جانے والا احتجاج شدد اختیار کر گیا ٹی ایم سکھر سٹی کے ملازمین کی جانب سے چھ ماہ کچے ملازمین اور پانچ ماہ پکے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم فراہمی اور ریٹائرڈ ملازمین کو چھ ماہ سے پنشن نہ ملنے کے خلاف ملازمین و افسران کی بڑی تعداد نے آفسوں کی تالا بندی کر کے کام چھوڑ ہٹرتال کر کے ایڈمنسٹریٹر آفس کے سامنے ٹینٹ گاڑکر علامتی بھوک ہٹرتال کی اور ضلعی انتظامیہ سمیت ایڈمنسٹریٹر طفیل احمد سومرو کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ افسران کی غفلت کے سبب ہمیں چھ ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں ہیں جس کے باعث ہمارے گھروں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے ملازمین تنخواہوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اور جائز مطالبات کے حصول کیلئے احتجاج کو ایڈمنسٹریٹر بلیک ملنگ کا روپ دے رہے ہیں احتجاج میں شامل ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن سکھر سٹی کے ریٹائرڈ ملازمین نے بھی بتایا کہ ہمیں ساتھ ماہ سے پینشن نہیں ملی جس کے باعث گھرکی کفالت میں شدید دشواری پیش آرہی ہے اسکولوں کی فیسیں جمع نہ کر انے کی وجہ سے ہمارے بچے تعلیم کے حصول سے بھی دور ہوگئے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پنشن اور تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ وہ اور ان کے بچے فاقوں سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں تنخواہیں اورریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہ دی گئی توہم شہر کے ڈرینج سسٹم اور صفائی کے نظام کو بند کردیں گے جبکہ ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر نساسک کے سینٹری اسٹاف نے بھی کام چھوڑ ہٹرتال کی جس کے باعث شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے

متعلقہ عنوان :