پیرمحل ، محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت، جانوروں میں وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع نہ کی جاسکی

بدھ 16 جنوری 2013 19:13

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جنوری۔2013ء) محکمہ لائیو سٹاک ٹو بہ ٹیک سنگھ کی غفلت لاپرواہی موسم سر ما کے دوران جانوروں میں ممکنہ وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں مویشیوں کو مختلف امراض کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع نہ کی جاسکی مویشیوں کو گل گھوٹو ،منہ کھر اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے نہ لگانے سے کسانوں زمینداروں کو مویشیوں کی ہلاکتوں کے پیش نظر لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ تفصیل کے مطابق ئے جا رہے ہیں موسم سرمامیں بھیڑ بکریوں میں نمونیہ اور انتڑیوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کی جاتی ہے ، جبکہ مرغیوں کو بھی رانی کھیت کی بیماری سے بچاؤ کے حفاظی ٹیکے لگائے جاتے ہیں جس میں محکمہ لائیو سٹاک کی مختلف ٹیمیں گھر گھر جا کر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگا تی ہیں محکمہ لائیو سٹاک ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کی غفلت لاپرواہی کے باعث ویکسین کی مہم جاری نہ کی گئی حالانکہ محکمہ لائیو سٹاک ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کے پاس مویشیوں کی مختلف بیماریوں کی حفاظتی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، جس سے ضلع بھر میں مویسیوں میں وبائی امراض کے پھیلنے سے کسانوں زمینداروں کو نقصان کا خدشہ ہے کسانوں زمینداروں نے ڈی سی اٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفورموسم سر ما کے دوران جانوروں میں ممکنہ وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں مویشیوں کو مختلف امراض کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع کی جائے