خیبر ایجنسی کے شہریوں کا 18 میتوں کے ساتھ گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا

بدھ 16 جنوری 2013 19:44

خیبر ایجنسی کے شہریوں کا 18 میتوں کے ساتھ گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا
{#EVENT_IMAGE_1#}پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری۔2013ء) خیبر ایجنسی کے لوگ اٹھارہ میتیں اٹھا کر پشاور میں گورنر ہائوس کے سامنے پہنچ گئے جہاں وہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔خیبر ایجنسی کے علاقے عالم گوادر میں گزشتہ روز اٹھارہ مقامی افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ان میں ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کی صبح سینکڑوں قبائلی لاشیں اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے باڑہ سے پشاور کی طرف چل پڑے ۔

پشتہ خرہ میں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی لیکن مظاہرین باڑہ روڈ بند کر کے آگے آئے اور پشاور صدر میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ اس کے بعد وہ نعرے لگاتے ہوئے گورنر ہائوس کے سامنے پہنچ گئے ۔سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور صدر میں بازار بند کر کے کینٹ کو سیل کر دیا گیا۔ پاک فوج کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :