خیرپور ‘ پنج گلہ چوک اور شاہی بازار میں مشتعل نوجوانوں کی ہوائی فائرنگ ‘زبردستی بازار بند کرانے سے خوف و ہراس، جبری شہر بند کرانے کیخلاف تاجروں کا کراچی روڈ پر احتجاجی دھرنا ‘ مشتعل تاجروں نے روڈ پر ٹائر جلاکر ٹریفک بند کر دیا ‘ پیپلز پارٹی کے رہنماء غلام حسین مغل کا گھیراؤ ‘ پولیس نے جبری شہر بند کرانے پر 4نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

بدھ 16 جنوری 2013 21:08

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جنوری۔2013ء) خیرپور میں پنج گلہ چوک اور شاہی بازار میں ہوائی فائرنگ ‘ مشتعل نوجوانوں نے شاہی بازار بند کرادیا۔ جبری شہر بند کرانے کے خلاف تاجروں کا کراچی روڈ پر احتجاجی دھرنا ‘ مشتعل تاجروں نے روڈ پر ٹائر جلاکر ٹریفک بند کر دیا اور پیپلز پارٹی کے رہنماء غلام حسین مغل کا گھیراؤ کیا ‘ پولیس نے جبری شہر بند کرانے پر 4نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کے حکم پر سندھ پیپلز یوتھ اور سپاف کے کارکنوں نے بدھ کو دوسرے روز بھی شاہی بازار میں داخل ہوکر ہوائی فائرنگ کی اور دکانیں بند کرادی مشتعل نوجوان ٹولیوں کی صورت میں پہلے پنج گلہ چوک پر پہنچے جہاں انہوں نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے اور پسٹل ہوا میں لہراکر ہوائی فائرنگ کی بعد میں وہ شاہی بازار میں داخل ہوئے اور وہاں بھی فائرنگ کی اور دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیادکانداروں نے نوجوانوں کو مشتعل اور جذباتی دیکھ کر دکانیں بند کر دی دکانیں بند کرنے کے بعد دکاندار پنج گلہ چوک پر آگئے جہاں تاجروں کے ساتھ شہری بھی کٹھے ہوگئے جس سے تاجروں اور شہریوں کے ہجوم لگ گئے بعد ازاں تاجروں اور شہریوں نے کراچی روڈ پر پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیا اور روڈ پر ٹائر جلاکر کراچی، نواب شاہ ، سکھر اور دیگر علاقوں کی طرف جانے والا ٹریفک بند کر دیا تاجروں نے جبری شہر بند کرانے پر پیپلز پارٹی کے رہنماء غلام حسین مغل کا بھی گھیراؤ کیا احتجاج کے دوران تاجروں کا کہنا تھا کہ پسٹل لیکرتاجروں کو خوفزدہ کرنا اور شہر بند کرانا افسوس ناک ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشتعل نوجوانوں نے کل منگل کو بھی شہر میں فائرنگ کر کے دکانیں بند کرائی اور آج بدھ کو دوسرے روز بھی انہوں نے ایساکیا اگریہ لوگ روز روز کاروبار بند کرائیں گے تو تاجروں کا دیوالیہ نکل جائے گا اور شہر کے معاشی حالات خراب ہو جائیں گے بعد ازاں اے ایس پی خیرپور وقار قریشی کی سربراہی میں بھاری پولیس فورس شہر میں پہنچ گئی پولیس فورس نے شہر بند کرانے والے نوجوانوں کو منتشر کیا جبکہ شہر میں فائرنگ کر نے اور جبری دکانیں بند کرانے پر 4نوجوانوں کو گرفتار کر لیا اے ایس پی وقار قریشی نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کو برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ تمام لوگ قانون پر عمل کریں جو افراد قانون توڑیں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔