سی این جی کی چوری کی سزا ،سوئی نادرن گیس کے منیجر نے سمندری شہر کی گیس سپلائی منقطع کردی ،لوگ کھانے کی تلاش میں ہوٹلوں پر دھکے کھانے پر مجبور

بدھ 16 جنوری 2013 21:09

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جنوری۔2013ء) سی این جی کی چوری کی سزا ،سوئی نادرن گیس کے منیجر نے سمندری شہر کی گیس سپلائی منقطع کردی ،لوگ کھانے کی تلاش میں ہوٹلوں پر دھکے کھانے لگے ،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر واقع سمندری سی این جی اسٹیشن مالکان نے رات کی تاریکی میں گاڑیوں میں چوری گیس سپلائی شروع کردی جب مقامی سوئی گیس کے اہلکاروں کو اطلاع ملی تو وہ سی این جی سٹیشن کا کنکشن کاٹنے موقع پر پہنچ گئے تو سٹیشن مالکان نے عدالت سے حاصل کردہ حکم امتناعی محکمہ سوئی گیس کے الکاروں کو دکھایا اس نئی صورت حال کی آگائی سوئی نادرن گیس فیصل آباد کے جی ایم کو ہوئی تو اس نے سی این جی سٹیشن مالکان کی چوری کی سزا پوری سمندری کو دیتے ہوئے علاقے کی گیس سپلائی فیصل آباد سے بند کردی سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے گھروں کے چولہے بجھ گئے۔

(جاری ہے)

خانے کی تلاش میں ہوٹلوں کے چکر کاٹنے لگے دوسری جانب بیشتر ہوٹل مالکان نے اپنے تندور بھی گیس سپلائی پر کروا رکھے ہیں جس کی وجہ ان ہوٹلوں میں کھانے کی چیزیں نایاب ہوگئی ۔سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے شہریوں نے سوئی گیس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر پاکستان وزیر اعظم وفاقی وزیر قدرتی وسائل سے اپیل کی ہے کہ شہر میں سوئی گیس کی فراہمی بحال کر کے عوام کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر عوام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :