فیصل آباد: بم دھماکے کے ملزم کو 48 بار سزائے موت

جمعرات 17 جنوری 2013 19:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2013ء) بم دھماکے کے ملزم کو 48 بار سزائے موت، 140 سال قید، 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بم دھماکے کے ملزم عثمان غنی کو 48 بار سزائے موت، 140 سال قید اور 28 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی، ساتھی ملزم عبدالرحمان بری ہوگئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں بم دھماکہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی جس کی مکمل سماعت کے بعد ملزم عثمان غنی کو 48 بار سزائے موت 140 سال قید بامشقت اور 28 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ ان کے ساتھی ملزم عبدالرحمان کیخلاف ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :