فیصل آباد: صنعتکاروں کا منگل کو زبردستی فیکٹریاں چلانے کا اعلان

ہفتہ 19 جنوری 2013 16:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2013ء) گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس پر صنعتکاروں نے حکومت کو گیس سپلائی بحال کر نے کیلئے دو دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے اور منگل کو زبردستی فیکڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنعتاروں کا کہنا تھا کہ گیس بحران کی وجہ سے فیکڑیاں بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایپٹپما رضوان اشرف کے مطابق مشیر پٹرولیم ڈاکڑ عاصم نے 22 دسمبر کو فیصل آباد میں صنعتکارو ں کیساتھ معاہدہ کیا تھا کہ فیصل آباد کی صنعتوں کو 25 فیصد گیس دی جائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو دو دن کا ٹائم دیا جارہا ہے۔ فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس بحال کر دی جائے ورنہ منگل سے زبردستی فیکڑیاں چلا لی جائیں گی اور اگر مداخلت کی گئی تو مزدور اس کا بھر پور جواب دینگے۔ 25 فیصد گیس بھی نہ ملی تو احتجاج کا سلسہ شروع کیا جائے گا اور دھرنے بھی دیے جائینگے۔ صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے لیکن حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ اب یہ انتہائی اقدام اٹھانا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :