کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کم ہوگئی، جلد مکمل قابو پالیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 19 جنوری 2013 21:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2013ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی ہورہی ہے، اب صرف اِکا دْکا واقعات رہ گئے ہیں ان پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی میں گھر گھر ووٹر لسٹوں کی چیکنگ سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ یہ عمل سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے احکامات پر ہو رہا ہے اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی ہورہی ہے، اب صرف اِکا دْکا واقعات رہ گئے ہیں ان پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ پیر پگارا کی حکومت سے ناراضگی پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے پیپلزپارٹی پیرپگارا سے بات چیت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ کر تی ہے، اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ڈائیلاگ کئے اور عوام نے اس کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :