گھوٹکی ،سندھ ترقی پسند ملاح کاپولیس کی جانب سے گھروں پر بلاجواز چڑھائی اور خواتین پر تشددکیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 19 جنوری 2013 23:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء) گھوٹکی میں پولیس کی جانب سے گھروں پر بلاجواز چڑھائی اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف سندھ ترقی پسند ملاح تنظیم ضلع سکھر کی جانب سے سعید سرہندی روڈ پر احتجاج مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ کی قیادت سندھ ترقی پسند ملاح تنظیم کے مرکزی صدر محمد عارب ملاح ،شعبان ملاح ، عبدالخالق ، خورشید میرانی ، غلام مصطفی و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھوٹکی پولیس نے بلاجواز میرانی برادری کے گھروں پرچڑھائی کر کے چادر اور چار دیوری کا تقدس پامال کیا اور مزحمت پر گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہم پولیس کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور میرانی برادری کو تحفظ فراہم کرے ۔

متعلقہ عنوان :