سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر اسپیکر کا اختیار ہے ، وہ جلد کریں گے ، نگران سیٹ اپ وقت پر قائم ہو گاسندھ میں چا ر سال سے پانچ سالوں میں ہم نے لو گوں کو روزگار دیا ہے ، نچ سو بلین رو پے کے ترقیا تی کام کرائے گئے ہیں ،سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی سکھرمیں ہندو برادری کی تیرتھ گاہ سادہو بیلہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 جنوری 2013 20:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جنوری۔2013ء) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر اسپیکر کا اختیار ہے اور وہ یہ جلد کریں گے نگران سیٹ اپ وقت پر قائم ہو گاسندھ میں چا ر سال سے پانچ سالوں میں ہم نے لو گوں کو روزگار دیا ہے اورپا نچ سو بلین رو پے کے ترقیا تی کام کرائے گئے ہیں جو گذشتہ بیس پچیس سال میں نہیں ہو ئے ۔

وہ اتوار کوہندو برادری کی تیرتھ گاہ سادہو بیلہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جا نب سے سندھ کے با رش متا ثرین کے اعلان کر دہ دو ارب رو پے کی رقم کے حصول کے لیے ایک نہیں دس خط وفاق کو لکھے ہیں اس لیے خورشید شاہ سے کہتے ہیں کہ وہ ہمیں یہ رقم لے کر دیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پا رٹی کی مقبو لیت اور خدمات ہیں اس کی لیڈر شپ نے بڑی قربا نیاں دی ہیں اور مو جودہ لیڈر شپ نے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور ملک کی عزت اور وقار دنیا میں بڑھا یا ہے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف آئے تو پھر دیکھیں گے کہ کس طرح نمٹتے ہیں اس سے پہلے کچھ کہنا غلط ہو گا ابھی تو وہ با ہر بیٹھ کر با تیں کر رہے ہیں یہ تو ان سے ہی پو چھا جا ئے کہ وہ آئیں گے بھی یا نہیں انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ اورا لیکشن کرانے کی تا ریخ کا اعلان صدرکی صوا بدید اور اختیار ہے جس طرح وزیر اعظم وفاق میں اپوزیشن لیڈر کے مشورے سے نگراں سیٹ اپ کا اعلان کریں گے اسی طرح صو بوں میں بھی وزرائے اعلیٰ اپوزیشن لیڈروں سے مشورہ کر کے آئین کے تحت اعلان کریں گیاس مو قع پر وفا قی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ بھی مو جود تھے۔