سی این جی کی بندش ، ٹرانسپورٹروں نے زائد کر ائے وصول کرنا شروع کر دیئے

منگل 22 جنوری 2013 19:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22جنوری۔2013ء) اندرون سندھ سی این جی کی دو دن کی بندش کے باعث سکھر میں سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باعث گاڑی مالکان حضرات و ڈرائیور کو شدید پریشانی کا سامنا ، سی این جی کے بجائے پیٹرول استعمال کرنامجبوری بن گئی ، اندرون سندھ سی این جی کی ہفتہ وار بند ش کے با عث سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی تمام سی این جی اسٹیشن بند رہے ۔

(جاری ہے)

بند ش کی وجہ سے لو گوں کو سخت پریشا نی کا سامنا کرنا پڑ اانہیں سی این جی کہ جگہ پیٹرول استعمال کرنا پڑاجبکہ سی این جی بندش کے باعث کئی گاڑیاں سی این جی اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔ سی این جی کی بندش کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے سکھرسے روہڑی اور دیگر علاقوں سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کے ٹرانسپورٹروں نے مسافروں سے زائد کر ائے وصول کرنا شروع کر دیئے جس کی وجہ سے ان کے اور مسافروں کے درمیان تلخ کلا می کے واقعات ہو ئے ۔

متعلقہ عنوان :