ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں تعلقہ سطح پر جاری تمام اسکیموں کی خود نگرانی کریں ، اسکیموں کے معیارکو بہتر بنا کر جلد از جلد مکمل کیا جائے ،کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کا سکھر ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور روینیو کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد ہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 24 جنوری 2013 21:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جنوری۔2013ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے سکھر ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور روینیو کے معاملات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس اپنے دفتر میں منعقد کیا ۔ اجلاس میں سکھر ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر ز اور اے سیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو کہا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تعلقہ سطح پر جاری تمام اسکیموں کی خود نگرانی کریں تاکہ اسکیموں کے معیارکو بہتر کیا جاے اور ان کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے ،ساتھ ساتھ ہر تعلقے کا پروفائل بنائیں اور خودسنجیدگی سے دلچسپی لے کر ترقیاتی اسکیموں کے کاموں کو مکمل کرانے میں مثبت کردار ادا کریں اس کے علاوہ تمام سیکٹر کے سطح پر اجلاس منعقد کریں اور اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کرانے کی کوشش کریں اس موقع پر تمام ڈپٹی کمشنرنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی جس میں ایم پی اے پروگرام۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر ڈائریکٹو،سی ایم ڈائریکٹو اور اسپیشل پیکیج کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن نے بتایا کہ این ایچ اے کو ہدایت دی گئی ہیں کہ ایئرپورٹ روڈ سے لے کر ٹول پلازہ کی سڑک پر سولر سسٹم لائٹس کی تنصیب کی جائے ۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ آر او پلانٹس کی تنصیب کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عام آدمی کو پینے کا صاف پانی میسرآسکے بعد ازاں انہوں نے روینیو کے متعلق اجلاس میں جائزہ لیا جس میں تمام اضلاع میں ایگریکلچر انکم ٹیکس کی لسٹ فراہم کرنے اور وصولی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے سکھرڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیں کہ اپنے اپنے اضلاع میں ہر ماہ کھلی کچہیری منعقد کریں تاکہ عوام کے مسائل کے حل میں مدد مل سکے اور اس کے علاوہ اشیاء خورد و نوش کے نرخ کی چیکنگ ،تجاوزات اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف موثر کاروائی کریں ۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو کہا کہ تعلقہ سطح پر تپیداروں کا اجلاس منعقد کریں فیلڈ بک اور روینیو کے تمام ریکارڈ کو صحیح طریقے سے مرتب کریں اور جن علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے ان کے علاوہ دیگر علاقوں میں فوری طور پر وصولی شروع کریں اور ساتھ ساتھ تمام اے سیز کو ہدایت کی کہ وہ پڑتال کا کام شروع کردیں اس سلسلے میں جو بھی تپیدار کام نہیں کرتا اور تعاون نہیں کرتا اس کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے تمام اے سیز و مختیار کار کو پابند کیا کہ وہ اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹر میں موجود رہیں ۔

اس کے ساتھ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پولیو اور خسرہ کے متعلق کانٹیجنسی پلان بنائیں تاکہ پولیو اور خسرہ کو ختم کیا جاسکے ۔