گھوٹکی :کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن،اشتہاری ڈاکو ہلاک

ہفتہ 26 جنوری 2013 11:50

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری 2013ء) گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کے دوران سکھر ،نوابشاہ خیرپور میں دہشت کی علامت اشتہاری ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ڈاکو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر پانچ لاکھ انعام مقرر تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی گھوٹکی عرفان بلوچ کے مطابق کچے کے علاقے خیری گوٹھ میں پولیس نے آپریشن کے دوران اشتہاری ڈاکو محمد علی کوری کو ہلاک کر دیا ہے ڈاکو خیرپور، نوابشاہ، اور سکھر میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے اور پولیس کو پچیس سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام مقرر تھا ڈاکو کی لاش تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :