فیصل آباد‘صنعتکاروں کا زبردستی فیکٹریاں چلانے، مزدور اور فیکٹری مالکان مشترکہ جلوس نکا لنے اور احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان،سات ہفتے سے گیس سپلائی بند ہونے سے ایک کھرب روپے کا نقصان ہو چکا ، فیکٹری مالکان

ہفتہ 26 جنوری 2013 15:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26جنوری 2013ء ) فیصل آباد کے صنعت کاروں نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے فیکٹریاں زبردستی چلا نے کا اعلان کیا ۔ٹیکسٹائل کی چھ تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ کھرڑیانوالہ، ملت روڈ، سرگودھا روڈ، مقبول روڈ، غلام محمد آباد سمیت 10 مقامات سے مزدور اور فیکٹری مالکان مشترکہ جلوس نکالیں گے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل چوک میں مشترکہ احتجاجی دھرنا بھی دیا جائے گا۔ صنعتکاروں نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ کی شام ہی تمام فیکٹریاں زبردستی چلا دی جائیں گی کیونکہ وفاقی وزیر پٹرولیم کے اعلان کے باوجود گیس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا۔ فیکٹری مالکان کے مطابق سات ہفتے سے گیس سپلائی بند ہے اور اب تک انہیں ایک کھرب روپے کا نقصان ہو چکا لیکن حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔