پنجاب میں صنعتوں کو یکم فروری سے گیس کی فراہمی شروع کرینگے،ڈاکٹر عاصم

ہفتہ 26 جنوری 2013 19:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2013ء) مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کی صنعتوں کو یکم فروری سے گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقہ لونڈیانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ سردی ختم ہوتے ہی گھریلو صارفین کو درپیش گیس کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا،اور یکم فروری سے پنجاب کی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری ہے۔ ایل این جی گیس درآمد کرنے کے لئے ٹینڈرز بھی طلب کئے جارہے ہیں۔