برازیل ، نائٹ کلب میں آتشزدگی ،200افراد ہلاک ،سینکڑوں زخمی ، 159لاشوں کی شناخت ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اتوار 27 جنوری 2013 18:36

برازیل ، نائٹ کلب میں آتشزدگی ،200افراد ہلاک ،سینکڑوں زخمی ، 159لاشوں ..
{#EVENT_IMAGE_1#}برازیلیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27جنوری۔2013ء) برازیل کے جنوبی قصبے میں واقع نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 200افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ، 159لاشوں کی شناخت کرلی گئی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ۔اتوار کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ برازیل کے جنوبی قصبے سناتا ماریہ کے نائٹ کلب میں اس وقت پیش آیا جب اسٹیج پر موجود فنکارآتش بازی کا مظاہرہ کررہے تھے۔

آتشزبازی کے دوران آگ نے وہاں پرموجود دیگر اشیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے نائٹ کلب میں پھیل گئی۔ واقعہ کے فورا بعد5امدای ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے آگ بجھانے اور زخمیوں کو وہاں سے نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔مقامی پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200ہوگئی ہے جب کہ 159لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ نکے مطابق نائٹ کلب میں 2ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور حادثے کے وقت پورا کلب لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ کلب سے اخراج کا صرف ایک ہی راستہ تھا امدادی ٹیموں نے دیوار توڑ کر لوگوں کو وہاں سے باہر نکالاگیا۔زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :