سکھر،سندھ میں دو ہرے بلدیا تی نظام کے خلاف جئے سندھ محاذ کی جا نب سے دوبارہ بھو ک ہڑتا ل شروع

پیر 28 جنوری 2013 22:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جنوری۔ 2013ء) سندھ میں دو ہرے بلدیا تی نظام کے خلاف سکھر میں جیئے سندھ محاذ کی جا نب سے بھو ک ہڑتا ل کا سلسلہ ایک بار پھر شروع جئے سندھ قومی محاز ضلع سکھر کی کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے کارکنان کی بڑی تعداد نے چیئرمین ریاض چانڈیو، مرکزی جنرل سیکریٹری خان محمد بھیوو ضلعی رہنماؤں کی قیادت میں علامتی بھوک ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا بھو ک ہڑ تا لیوں نے حکو مت کے خلاف فلک شگا ف نعرے با زی کی اس مو قع پر رہنماؤ ں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سندھ کوتقسیم کر نے وا لے اس نظام کو کبھی قبول نہیں کریں گے یہ نظام حکو مت کو واپس لینا ہی پڑے گا انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے احتجاج نے ثا بت کر دیا ہے کہ وہ اس نظام کو چلنے نہیں دیں گے اور نہ کسی کو اس کے ذریعے کراچی کو سندھ سے الگ ہو نے دیں گے چا ہے کو ئی کتنی ہی کو ششیں کیوں نہ کرلیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس نظام کے خلاف مسلسل احتجاج حکمرانوں کے لیے نو شتہ دیوار ہے ایسے کسی بھی کام سے باز آجا نا چا ہیئے جو سندھ اور سندھیوں کے خلاف ہو ں سندھ کے سچے سپوت کبھی سندھ کی تقسیم نہیں ہو نے دیں گے اور ان کے احتجاج کے سامنے حکو مت کو گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے سندھ سندھیوں کی ہے کسی کے باپ کی جا گیر نہیں کہ وہ اسے تقسیم کر دے انہوں نے کہا کہ یہ نظام ایک جما عت کو فا ئدہ پہنچا نے کے لا یا گیا ہے مگر اس کو لا نے وا لے سن لیں کہ وہ جما عت جس کے لیے یہ سارا بکھیڑا کیا گیا ہے وہ بھی اس سے مستفید نہیں ہو سکے گے دوہرے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج اب سندھ کے عوام کی آواز بن چکا ہے جب تک اس کا لے قا نون کو ختم نہیں کیا جا تا احتجاج جا ری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :